ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں جنتا کرفیوکا اثر،ٹرانسپورٹ گاڑیاں سڑکوں سے غائب

کرناٹک میں جنتا کرفیوکا اثر،ٹرانسپورٹ گاڑیاں سڑکوں سے غائب

Sun, 22 Mar 2020 19:51:55    S.O. News Service

بنگلورو،22؍مارچ (ایس او نیوز) کرناٹک کے عوام، وزیراعظم مودی کی جنتاکرفیو کی اپیل پر گھروں تک ہی محدود رہے۔ مکمل ریاست سنسان نظر آرہی ہے کیونکہ تمام تر سرگرمیاں اضلاع اور تعلقہ جات بشمول ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں رک گئیں۔ ٹرانسپورٹ گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں، تمام تجارتی ادارے، ریسٹورنٹس، پبس اور تفریحی مراکز اور یہاں تک کہ اسپتال بھی بند رہے تاکہ کرونا وائرس کو روکا جاسکے۔

وزیراعلی بی ایس یڈی یورپا جنہوں نے اپنی قیام گاہ سے میڈیا سے بات کی، وزیراعظم کی اس اپیل پر شاندار ردعمل ظاہر کرنے پر ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ احتیاطی اقدامات ہیں۔ 1700بستروں والے وکٹوریہ اسپتال کو کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج کے مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اسپتال کے مریضوں کو جلد ہی دوسرے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔


Share: